سیکرٹری ہوم جی بی محمد علی رنداوا سے اقوام متحدہ کی وفد سے ملاقات کر رہا ہیں
ڈی سی گلگت انتظامیہ کی اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
ڈی سی گلگت انتظامیہ کی اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

گلگت۔ (سنینا )۔۔۔

سنینا رپورٹر ہنزہ آن لاٸن نیوز
سنینا رپورٹر ہنزہ آن لاٸن نیوز

ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پرائس کنٹرول اور ریگولیشن مکینیزم کو موثر، فعال بنانے کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور،تحصیلدار گلگت،تحصیلدار ایل آر گلگت،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن گلگت تینوں سب ڈویژنوں کے مجسٹریٹس اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

گلگت ۔صوبائی حکومت یقین دلاتی ہے کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئیے تمام تر سہولیات بہم پہنچائے جائیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ کاگلگت میں جاری آل پاکستان انڈر 17 بوائز فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی کا خطاب 

 

 

مزید پڑھیے گا ۔

گلگت ۔ جی بی پولیس نے گلگت میں کمنٹی پولیس سسٹم متعارف کرویا جسمیں علاقے کے معززین و عمائدین نے حلف اٹھایا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں بڑھتی ہوئی مہگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس کے باوجود کوئی بھی دوکاندارمہنگے داموں اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاورائی عملمیں لائی جائیگی۔

 

 

اس حولے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت شہر میں پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے علاقہ مجسٹریٹ چھاپے لگا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے گزشتہ دنوں یو ٹیلٹی سٹور سے 160کلو چینی کو سمگلنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی میں عمل میں لائی گئی ہے۔اس کے علاوہ قصاب کے دکانوں پر بھی ریٹ لسٹ اشیوز کئے ہیں۔

 

 

اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے پرائس کنٹرول لسٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژن دنیور کے مختلف مارکیٹوں پر مجسٹر یٹس چھاپے لگا کر پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

 

 

ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور اور تینوں سب ڈویژنوں کے مجسٹریٹس کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ گلگت کی جانب سے جاری کردہ پر ائس کنٹرول لسٹ پر عمل نہ کرنے والے دوکانوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاورائی عمل میں لا کر دوکان کو موقع پر سیل کریں اور دوکان کے مالک کو جیل کی سزا دی جائے اور قصاب کے دوکانوں پر بھی ریٹ لسٹ پر ہر صورت عملرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹھیکیدار اور قصاب والوں سے میٹنگ کرکے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ گیس سلینڈروں کی بھی پرائس کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں

 

 

اور جلد از جلد ریٹ لسٹ تمام گیس سلینڈر وں کے دوکانوں پر نصب کریں اور عوام الناس کو سہولیات فر اہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

 

 

 

شئیر کریں

2 تبصرے “گلگت ۔شہر کے مختلف مارکیٹوں پر مجسٹر یٹس چھاپے لگا کر پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ

اپنا تبصرہ بھیجیں