شمس لون وزیر داخلہ گلگت بلتستان

گلگت : وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہاکہ عوام پر امن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، بعض شر پسند عناصر عوام میں بے چینی پھیلانے کے درپے ہیں۔ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنیوالے عناصر کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور انکے خلاف سخت قانونی کاروائی بروئے کار لائی جائیگی۔

حکومت کی جانب سے کسی گرفتاری کی منصوبہ بندی زیر غور نہیں۔ پارلیمانی امن کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات بروئے کار لانے کیلئے حکومت کو سفارشات بھجوائے گی۔

پارلیمانی امن کمیٹی پہلے سکردو اور بعد ازاں دیامر کا دورہ کریگی اور علمائے کرام سمیت عمائدین سے رابطوں اور اشتراک عمل کو موثر اور نتیجہ خیر بناکر اعتماد سازی کے ذریعے بین المسالکی ہم آہنگی، امن و رواداری کے فروغ اور ملی یکجہتی کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ سکردو ،چلاس اور شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں