پشاور میں بم دھماکہ

 پشاور: جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماع کے دوران خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے 30 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ 60 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے تقریباً 10 کی حالت نازک ہے۔

 

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے بتایا کہ بظاہر یہ ایک خودکش حملہ تھا جس کے دوران گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو پہلے نشانہ بنایا گیا اور اسکے بعد حملہ آور نے مسجد میں گھس کر دھماکہ کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ حملہ آور نے پہلے گیٹ پر موجود پولیس کے محافظوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہواہے۔

 

 

 

پشاور نتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اور سرچ اپریشن لانچ کیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا بلکہ عمومی الرٹ کے تحت سکیورٹی تعینات تھی۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیے ۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کادورہ روس پے پاکستان میں کچھ مغربی آقاوں کی خوشنودی کے کے لیے حدف تنقید بناتے ہیں۔ درحقیقت وزیر اعظم پاکستان کا دورہ روس طے تھا ۔ ✈ پاکستان کو یہ حق

 

پشاور کا علاقہ کوچہ رس لدار انتہائی تنگ اور پیچیدہ گلیوں والا علاقہ ہے۔ تنگ راستوں کے باعث زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ جائے حادثہ تک گاڑی نہیں جا سکتی ہے۔
جاٸے حادثہ پے پاک فوج نے انتظامات اپنے ہاتھ میں لیا ہے ۔اس کے بعد اب حالات نارمل ہیں۔

 

  وہاں موجود عینی شاہد کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں کی وجہ سے  زخمیوں کو تین سے چار سو میٹر تک ہاتھوں اور چارپائیوں پر اٹھا کر سڑک تک پہنچایا گیا اور وہاں سے پھر ایمبولینس کے ذریعے سے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی خلوص اور زمہداریوں کی ادائیگی پر زرہ برابر شک کی گنجائش نہیں ہے اس بات کا اندازہ یہی سے ہوتا ہے کہ اپنے بہت ہی قریبی ساتھی اور مشکل وقت میں دولت لٹانے والا جہانگیر ترین کو بھی قانون کے مطابق سزادینے میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ کا سامنا نہ ہوا

 

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں