سید سہیل عباس وزیر قانون

 

 

گلگت(پ-ر) صوبائی وزیر قانون سید سہیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسمبلی میں خالصہ سرکار قانون کو ختم کرنے کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کو لینڈ ریفارمز کمیٹی کو بیجھا گیا ہے۔ قرارداد کو لینڈ ریفارمز کمیٹی کو بیجھنا مخالفت نہیں۔

 ہمارے موقف کو غلط رنگ دے کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ لینڈ ریفارمز کمیٹی قرارداد کے ایک ایک حصے کا تفصیلی سے جاءزہ لے گی۔

 

یہ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے اسے بہترین انداز میں اور منظم انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں۔ امجد ایڈوکیٹ کی قرارداد کو حکومتی وزراء نے بھی سپورٹ کرتے ہوٸے  اس کا تفصیلی سے جائزہ لینے کے لیے لینڈ ریفارمز کمیشن بیجھنے کی گزارش کی تاکہ اس پر سنجیدگی سے غور کر کے گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جا سکے۔

 

ہم جو بھی کام کرینگے عوام کی مفاد کے لیے کرینگے نہ کہ امجد ایڈوکیٹ کی طرح شہہ سرخی بننے کے لیے کرینگے ۔ امجد ایڈوکیٹ اخباروں میں اپنی جگہ تو بنا سکینگے مگر عوام میں نہیں۔

 

انہوں نے ان خیالات کا اظہار امجد ایڈوکیٹ کے بیان کے رد عمل میں اپنا موقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام امجد ایڈوکیٹ کی اصلیت کو جان چکی ہے۔

مزید پڑھیے ۔

بلوچستان اور اس کا ویکیپیڈیا تاریخ

کی پس منظر میں 

 

جس عوام نے اسے منتخب کر کے اسمبلی بیجھا ہے اسی عوام کو ہی پانی بند کرنے اور راستے بند کرنے کی دھمکیاں دیتے پھرتے ہیں۔

 

امجد ایڈوکیٹ اسمبلی میں آکر اپنے آپ کو سلطان راہی سمجھ بیٹھے ہیں۔ امجد ایڈوکیٹ کسی پنجابی فلم کے ولن نظر آرہے ہیں۔ امجد ایڈوکیٹ بونگیاں مارنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔ اگر اتنا ہی آسان کام تھا تو اپنے دور حکومت میں یہ قرارداد منظور کرتے اور خالصہ سرکار قانون کو ختم کروا دیتے۔

 

رشتے ہواہوگئے خون سفیدہوگیا سب ڈویژن جگلوٹ میں پولیس کی اندھے قتل کی اطلاع پر کارروائی .پولیس نے مبینہ قاتلوں بیوی،بیٹے اورایک رشتہ دارمردکوگرفتارکرلیا

 

گلگت بلتستان کی عوام کو بیوقوف بنانے کے بیان بازی کرنے والے اپنے ماضی پر نظر رکھیں ۔ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ آپ کے عملی کاموں سے واقف۔ سوشل میڈیا میں ایک وڈیو بیان جاری کر کے آپ اپنے آپ کو عوامی نماٸندہ سمجھ رہے ہیں۔

 

 

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں