گلگت شہری حکومت کا مختلف کاروباری سنٹر پے چجاپے
بی بی نادیہ نماٸندہ خصوصی
بی بی نادیہ نماٸندہ خصوصی

گلگت (بی بی نادیہ)۔

اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹ میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا کہ شہر میں کھانے کے نام پر زہر کھلانے کی ہرگز اجازت نہیں دونگا،

 

سویٹ کارخانوں اور بیکری بھٹیوں میں صفا ئی اور کورونا ایس او پیز پرعملدردرآمد کرتے ہوئے کارکنوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے، اپنے فیکٹریوں، کارخانوں، دکانوں اور سویٹس ہاوسز کے نمایاں جگہ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چسپاں کیاجائے،

 

گلگت شہری حکومت کا مختلف کاروباری سنٹر پے چجاپے
گلگت شہری حکومت کا مختلف کاروباری سنٹر پے چجاپے

ورکرز کی صحت، جان و مال کی حفاظت مالکان کی زمہ داری ہے حفظان صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فوڈ انسپکٹر روزانہ کے بنیادوں پر کھانے پینے کے اشیائے کامعیار چیک کرکے رپورٹ دیں، خلاف ورزی پر فیکٹریوں، بیکریوں اور دکانوں کو غیر معینہ مدت تک سیل کردیاجائے گا۔

 

یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہرکے مختلف بیکری کے کارخانے، سویٹس ہاوسزاور دکانوں کے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ناقص صفائی پر شہر کی مشہور و معروف بیکری کشمیری ہزارہ بیکرز کوسیل کرنے کے موقع پر مالکان، تاجروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

 

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کرسکتے، اور نہ ہی کورونا پھیلانے کے موجب بن سکتے ہیں بیکریوں کے بھٹیوں میں کام کرنے والے ورکز کا صحت مند ہونا لازمی ہے اس کیلئے مالکان اپنے ورکرز کا ویکسینیشن کروائیں، اور صفائی یقینی بنائیں صفائی میں کوتاہی بھرتنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا،

 

بعد ازاں ہائی سکول میں قائم ماس ویکسینیشن مرکز کے دورے کے موقع پر ویکسی نیشن عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے بھرپوری تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے جانب سے کورونا ویکسینیشن مرکز کیلئے آئی ایل آر جدید مشینری بھی حوالہ کیا،

 

بعد ازاں انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ عوام کی غیر سنجیدہ گی اور لاپرواہی کے باعث گلگت بلتستان کانام ملک میں کورونا وائرس پھیلا و میں تیسرے نمبر پر آیا ہے جو کہ لمحہ فکریہ اور غور طلب ہے کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ عوام کی غیر ذمہ داری اور سنجیدگی نہ دیکھاناہے۔

 

شہرمیں گزشتہ ایک ہفتے میں نصف درجن اموات واقع ہوئی ہیں اور دیگر کئی لوگ گھروں اور مختلف ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پرہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ لہر 50 سال سے زائد افراد کو مشکلا ت سے دوچا رکر رہا ہے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ 50 سال سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،

گلگت ۔شہر میں گرانفروشی، تجاوزات، اور پرائس کنٹرول لسٹوں کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے کوئی رعائت نہیں ملے گی،گرانفروشوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اسسٹنٹ کمشنر گلگت 

 

ہم نہیں چاہتے کہ غیر سنجیدہ چند سو افراد کی غیر احتیاطی اور غیر ذمہ داری کا خمیازہ پورے عوام بھگتیں، ضلعی انتظامیہ نے گلگت کے حدود میں کورنا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن کیلئے ایمر جنسی نافذ کی ہے اور حکومت کے جانب سے احکامات پر تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کورونا وائرس ویکسی نیشن سے مشروط کردیا ہے جسکی وجہ سے کورونا ویکسی نیشن کے عمل میں تیز ی آئی ہے اور مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

 

واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے آفیسران پر مشتمل ٹاسک فورس نے جمعہ کے روز بھی شہر کے مختلف جگہوں پر کورونا وائرس ایس او پیز ، کورونا ویکسینیشن، مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی آمد کے موقع پر معائینہ سمیت ہوٹلوں میں ایس او پیز  پر عملدرآمد کیلئے اٹھائے جانے والے انتظامات کا معائینہ کیا،

 

خلاف ورزی پر درجنوں ہوٹل مالکان پر جرمانوں کیساتھ آگاہی نوٹسز بھی دئے گئے۔

ہنزہ: عبوری آئینی صوبے کی تیاری مکمل ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد 

 

سنہری بنک کے صارفین کے اکاونٹ سے پیسے چوری معمول بن چکا ہے ہنزہ اور غذر سے اسکی شکایات موصول ہوٸی

 

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں