چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، لاہور کا دورہ

 

لاہور( پ ر ) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، جسٹس (ر) راجہ شہباز خان نے صوبائی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، عابد رضاکے ہمراہ لاہور میں دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دورہ کیا۔

 

جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب،سائیں بخش چنڑ نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا استقبال کیا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان،جسٹس (ر) راجہ شہباز خان نے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں سینئیر افسران کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

 

 

ڈائیریکٹر الیکشنز، عبدالحمید نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور حلقہ بندیوں اور پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

 

اپنے دورے کے دوران چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان ن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار بلدیاتی نظام قائم ہونے جا رہا ہے اور انکے اس دورے کا مقصد ایک جا مع اور کا رآمد بلدیاتی نظام قائم کرنے کیلئے مختلف طرح کے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی نظام کے قیام کیلئے تعاون کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے ۔

 

فیس بک دنیا کا سب سے زیادہ مقبول ایپ ہے مزید بہتری لاتے ہوٸیے نیوز فیڈ کو اپنے مرضی کے تیس دوستوں کے اپڈیٹس کو فروی اعطلاع حاصل کیا جا سکے گا“

 

 

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں