پی سی لگیسی ہوٹل ناصر آباد افتتاحی تقریب

ہنزہ(سید اسد اللہ غازی ) سیرو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہوٹل انڈسٹری کے شعبے میں بھی ہنزہ کو ایک اور شاندار اعزاز ہاشو گروپ نے اپنا نام کر دیکھایا۔

ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او جناب مرتضیٰ ہاشوانی اور انکی اہلیہ سمیرا ہاشوانی نے، گلگت بلتستان کے سینئر وزیر کرنل عبید اللہ بیگ، ہنزہ کی رانی عتیقہ صاحبہ، شہریار خان، میر آف ہنزہ،جناب ایاز کالانی، جناب محبوب علی بھولانی، جناب فیصل سوانی، جناب نذار شاہ اور دیگر پاکستان بھر سے آ نے والے معزز مہمانو ں کے ہمراہ گلگت بلتستان کے پہلے فور سٹار ہوٹل پی سی لیگسی ناصر آباد ہنزہ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ علاقے سے بیروز گاری کا خاتمہ کرکے سیرو سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ساتھ ہی ساتھ اس خطے کے نوجوان نسلوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ہم نے گلگت بلتستان میں پہلے فور سٹار ہوٹل جس میں 40 فیصد خواتین کو ملازمت پر رکھاگیا ہے جبکہ ہوٹل میں 60 فیصد مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔پی سی لیگسی ہنزہ کی افتتاحی موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کرنل ر عبیداللہ بیگ سینئر صوبائی وزیر نے ہاشو گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے روز گاری کے خاتمہ کے لئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشااللہ امید کرتے ہے کہ نوجوان نسل کو ہر شعبے میں ہنر مند بنانے میں اپنا کردارادا کرئینگے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری ہوٹلز کی تعمیر سے سے نہ صرف روز گار کے موقع پیدا ہوتے ہے بلکہ سیاحت کو فروغ ملتا ہے امید ہے کہ ہم بین الااقومی سطح پر ہوٹل انڈسٹری کا قیام عمل میں لائے گے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑوں کے دامن میں یہ خوبصورت تعمیر شدہ ہوٹل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا ایک ہی جگہ بیٹھ کر خوبصورت راکاپوشی پہاڑی کا منظر کے ساتھ دریائے کا بہتا پانی اوربدلتے موسم کے نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔
برانڈ پی سی لیگیسی ہاشو گروپ کی طرف سے فو ر سٹار ہوٹلز کا ایک نیا سلسلہ ہے، جو پہلے ہی پاکستان بھر میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز اور ہوٹل ون کے اونر اورآپریٹر زہیں۔ پی سی لیگیسی سیاحوں کے لیے فائیو سٹار اور سلیکٹ سروس ہوٹلوں کے درمیان خلاء کو پُر کرے گا

ہوٹل میں نہایت خوبصورتی سے ڈیزائن کئے گئے اور شاندار راکاپوشی پہاڑوں کے نظارے کے ساتھ57 کمرے اور سوئٹ، جدید سہولیات کے ساتھ میٹنگ رومز اور بینکویٹ ہالزاور لذیذ کھانوں کے لئے ریستورا ں۔

پی سی لیگیسی ناصر ہ آباد، ہنزہ کا مقصد خطے میں لگژری سیروسیاحت کے معیار کو از سر نو متعین کرنا ہے۔
لنکڈ انٹرنیشنل کی سی ای او، محترمہ ثمرین ایاز، جناب فیصل سوانی، ڈائریکٹر لنکڈ انٹرنیشنل کے ساتھ، اس غیر معمولی منصوبے کے اشتراک اور مشترکہ ویژن پر زور دیتے ہوئے دلکش تقاریرکیں.

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں