وفاقی حکومت کا جی بی آٹا کوٹہ بحالی کا نوٹیفیکشن

اسلام آباد  

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے گندم کا مختص کوٹہ بحال کر دیا۔،

منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے گلگت بلتستان کے لئے مختص 16 لاکھ بوری فوری طور پر اشو کرنے کے لئے پاسکو کوتحریری لیٹر لکھ دیا،

گلگت بلتستان کا کوٹہ بحال کرنے کی منظوری 8 ستمبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کی اکنامک کوارڈینشن کمیٹی (ای سی سی)اجلاس میں دی گئی تھی،

وزارت MNFS&R کے لیٹر کے مطابق گلگت بلتستان کو پاسکو کی جانب سے سالانہ مختص مقدار سے 78000 MT گندم پہلے ہی اشو کیا جا چکا ہے بقایہ 82000 MT پچاس فیصد مقامی اور پچاس فیصد غیر ملکی سٹاک میں سے دینے کےلئے تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں،

منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے تحریری احکامات موصول ہونےکے بعد پاسکو نے گلگت بلتستان کے لئے گندم کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لیا ہے

اور گلگت بلتستان کی حکومت سے بقایہ کوٹہ فوری طور پر منتقیل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ گلگت بلتستان میں گندم کے مصنوعی بحران کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر قابو پایا جا سکے ،

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی چوہدری طارق بشیر چیمہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ نے گلگت بلتستان کے گندم کوٹے کے مسلۂ کو زاتی دلچسپی لے کر حل کیا ہے،

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں