ضلع ہنزہ میں پولیس خدمت سنٹر کا افتتاحی تقریب

ہنزہ (اکرام نجمی )

گلگت بلتستان محکمہ پولیس کی جانب سے ضلع ہنزہ میں پولیس خدمت سنٹر کا افتتاح کیا گیا ۔
اس سنٹر کا مقصد عوام کو محکمہ پولیس کی جانب سے ون ونڈو سروس کی فراہمی ہے جہاں پر عوام کو ڈرائیونگ لائسنس ،ایف آئی آر کی کاپی ،کریکٹر سرٹیفیک کی فراہمی اور دیگر خدمات شامل ہے۔

ایس پی یو اے آئی جی فرمان علی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں اور ہم پبلک پولیسنگ کو معتارف کروا رہے ہیں ضلع ہنزہ سی پیک کا گیٹ وے ہیں ۔

 

ہنزہ سیاحتی اعتبار سے مشہور ہونے کی وجہ سے یہاں پر زمہ داریاں بھی زیادہ ہے انھوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ہم سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں ۔

 

دیگر مقررین نے محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس خدمت سنٹر ضلع ہنزہ کی قیام کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ اس سنٹر سے عوام کو سہولت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ رشتوں کو فروغ ملے گا ۔

 

 

پروگرام میں پولیس آفسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران ،سول سوسائٹی کے زمہ داران کے علاوہ علاقے کے نمبر داروں نے شرکت کی۔

 

پروگرام میں اعلی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

 

 

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں