وزیر اعلی گلگت بلستان اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے آسامیوں کی تخلیق اور تقسیم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سروس ڈیلوری کو بہتربنانے اور محکموں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے 4ہزار آسامیوں کے تخلیق کی منظوری لی گئی ہے۔

 

 

محکمہ صحت، تعلیم، پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے فوری طور پر محکمہ خزانہ اور پلاننگ کے تعاون سے این آئی ایس کے اجراء کو یقینی بناتے ہوئے اپنے محکموں میں نئے تخلیق شدہ آسامیوں میں بھرتیوں کے عمل کو شروع کریں۔ تخلیق شدہ آسامیوں میں بھرتیوں کے عمل میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔

 

 

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ کالجوں میں لیکچرارز کی آسامیوں کی کمی دور کرنے کیلئے سپیشل پے سکیل کے تحت لیکچرارز کی آسامیاں تخلیق کرنے کیلئے کارروائی کو مکمل کریں۔ صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ 20مئی تک تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کے ہسپتالوں کو فعال کیا جائے۔

 

 

حکومت نے محکمے کی سفارش پر تمام درکار وسائل فراہم کئے ہیں۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ خزانہ کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکریٹریز محصولات کے حوالے سے متعین اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔

 

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ محصولات کے حوالے سے متعین اہداف کے حصول کیلئے تمام محکموں کا جائزہ اجلاس طلب کریں۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں