ڈی سی استور۔ رمضان میںں مختلف ماتکیٹس میں قیمتوں کا جاٸزہ لے رہے ہیں

رمضان المبارک میں روضہ داروں کو اشیاۓ خوردونوش کی فراہمی کی یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ استور پوری مستعدی سے اپنے فراٸض انجام دے رہی ہے۔اس ضمن میں مارکیٹوں اور یوٹیلٹی سٹورز میں اشیا کی دستیابی کا جاٸزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر استور خود میدان عمل میں ہیں۔ آج مسلسل تیسرے روز بھی عام تعطیل کے باوجود ڈپٹی کمشنر مارکیٹ کے دورے پر تھے۔

 

دورے کے دوران انہوں نے استور شہر میں واقع یوٹیلٹی سٹور میں اشیا ضروریہ کی دستیابی کا جاٸزہ لیا اور سٹاف سے اشیا کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر سٹاف نے بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ ایک دو روز سے چینی اور گھی کا ذخیرہ ختم ہوا ہے۔

 

 

 

اس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریجنل مینجر سے رابطہ ہوا ہے بہت جلد چینی اور گھی استور کے یوٹیلٹی سٹورز کو فراہم کی جاۓ گی جس سے روضہ دار خریداروں کی مشکلات میں کمی آۓ گی۔

 

 

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فراٸض احسن طریقے سے انجام دیں اور شکایت کا موقع فراہم نہ کریں۔بعد میں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ استور کی جانب سے قاٸم کردہ کاونٹر کا بھی دورہ کیا اور اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔جس پر وہاں موجود تاجروں نے تمضام المبارک میں فراہم کی جانے والی رعایت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

 

جس پر ڈپٹی کمشنر استور نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ہمیشہ سے اسی قسم کا تعاون جاری رکھنے کی گزارش کی۔جس پر تاجروں نے بھرپور تعاون دینے کا عزم کا اعادہ کیا۔بعد میں ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر چھوٹی مرغی کی عدم دستیابی اور جان بوجھ کر مارکیٹ سے غاٸب کرنے اور خود ساختہ قلت پیدا کرنے پر متعدد مرغی فروشوں کو جیل بھیج دیا ہے ۔

 

جبکہ شہر کی سڑک کے ساتھ کیبل بچھانے والے ٹھیکدار کو غیر میعاری کام پر جیل بھیج دیا ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں