شفیع اللہ قریشی صحافی /کالم نگار
شفیع اللہ قریشی صحافی /کالم نگار

 

 

 

 

 

 

 

 

چلاس:(شفیع اللہ قریشی)۔

 

گزشتہ روز پشاور کی جامع امامیہ مسجد قصہ خوانی بازار میں دشمن کے گھناؤنی سازش کے تحت ہونیوالی دہشتگردی کے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار دیامر کے سیاسی،سماجی،مزہبی اور عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

 

 

انھوں نے کہا جمعۃ المبارک کے روز دہشت گردوں نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد میں آئے ہوئے لوگوں کو اپنا ہدف بناکر پوری مسجد کو انسانی خون سے رنگین کردی۔جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔دہشت گردی کا یہ واقعہ بیرونی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔جو پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہے۔

 

 

 

غیرملکی قوتیں پاکستان کا امن برباد کرنا چاہتی ہیں اور پشاور دھماکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے کیونکہ دشمنوں کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ہضم نہیں ہوا۔ان قوتوں کے ناکام عزائم خاک میں مل جائے گا۔

 

 

انھوں نے کہا کہ پشاور کی مسجد میں نماز جمعۃ المبارک کے موقع پر خودکش دھماکے کی صورت میں ہونیوالی دہشت گردی کو انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سے عاری قرار دیتے ہوئے اسکی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس دہشت گردی کے پس پردہ تمام ہاتھوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار کو پہنچانے کا تقاضا کیا ہے۔

 

پشاور: جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماع کے دوران خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی“

 

انھوں نے سانحۂ پشاور کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا تقاضا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں،شیعہ سنی بھائیوں کو متحد ہو کر شیطانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

 

 

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سول و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو گزشتہ ماضی میں اس خطہ کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے۔انھوں نے سانحہ میں 63 شہدا کے قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے 200 سے زائد زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

 

 

سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاوس میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی حکومت کے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ“

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں