چترال سرماٸی کھیلوں کی تقریب

 

ضلع اپر چترال میں سرمائی کھیلوں کے ٹورنمنٹ کا افتتاح ہوا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔

بیورو چیف ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک گل حما فاروقی
بیورو چیف ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک گل حما فاروقی

اپر چترال(گل حماد

فاروقی) ۔۔

 

 

 

 

 

 

 

 

ضلع اپر چترال میں قاقلشٹ کے برف پوش وسیع میدان میں دو روزہ سرمائی کھیلوں کا ٹورنمنٹ کا آغاز کردیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام اور وز یر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ کے اقلیتی امور پر معاون حصوصی وزیر زادہ کیلاش نے فیتہ کاٹ کر اس ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔ دو روزہ ونٹر سپورٹس ٹورنمنٹ میں سنو سکینگ، سنو بورڈنگ اور پیرا گلایڈنگ کے مقابلے ہورہے ہیں۔

 

 

اس ٹورنمنٹ کو دیکھنے کیلئے آنے والے چند خواتین نے بتایا کہ موسم سرما میں جہاں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہتے ہیں تو اس قسم کے کھیل ان کو اس بوریت سے نکال کر تازہ دم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے بھی اس قسم کے ٹورنمنٹ کا اہتمام ہونا چاہئے تاکہ ان کو بھی چند لمحوں کیلئے محظوظ ہونے کے مواقع ملے۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے بتایا کہ یہاں کا انتظامیہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں پر حلوص ہے اور صوبائی و وفاقی حکومت دونوں چترال میں ترقیاتی کاموں پر اربوں روپے لگا رہے ہیں۔

 

 

معاون حصوصی وزیر زادہ کیلاش کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت سرمائی سیاحت کو فروغ دینے سے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا ویژن ہے کہ سیاحت کو ترقی دیکر ملک کو ترقی دے۔ پیراگلاینڈ کے ایک پائلٹ جو صوبیدار ریٹائرڈ ہے نے کہا کہ چترال پیراگلایڈنگ کیلئے نہایت موزوں جگہہ ہے اور ہم کئی سالوں سے اس فن کو بغیر کسی حکومتی امداد کے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

 

اس ٹورنمنٹ میں زہادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق لوئیر چترال کے وادی مڈگلشت سے ہیں جن میں کم عمر بچے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ سنو سکینگ کے کھیل میں سب سے دلچسپ پہلو وہ تھا جب ایک شکاری پالتو کتا اپنے مالک کے ساتھ ساتھ بیک وقت برف کے میدان پر دوڑتاتھا جب وہ برف پر سکینگ کر رہا تھا۔ ٹورنمنٹ کو دیکھنے کیلئے ضلع لوئیر چترال کے ڈپٹی کمشنر انوار لحق اور دیگر مہمانان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے ۔

 

ہنزہ ۔ قراقرم وینٹر لووڈ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں التت کے نوجوانوں کی تنظیم اسکارف کی جانب سے منعقدہ سرمائی کھیلوں کے مقابلوں میں

 

ونٹر سپورٹس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے کیا ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے ضلع اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان، اے ڈی لوکل گورنمنٹ مصباح الدین اورانتظامیہ کی پوری نیٹ ورک دن رات محنت کرتے ہیں۔

 

جبکہ چترال پولیس نے ڈی ایس پی محی الدین کی نگرانی میں پولیس فورس اور ایلیٹ فورس نے تمام جگہہ کی تلاشی لیکر اس کی سیکورٹی کو یقنی بنایا۔

 

صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں و تقاریب کا اہتمام

 

اس ایونٹ کی مکمل رپورٹ جو کہ چترال سے ہمارے بیورو چیف گل احمد فاروقی نے تیار کیا ہے ۔

 

 

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں