وادی کیلاش سے تعلق رکھنے والے چترال سکاؤٹس کے اہلکار کو صوبیدار کے رینک پر ترقی دی گیی۔ علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گیی۔ لوگوں نے بھنگڑا ڈال کر جشن منایا
چترال (گل حماد فاروقی)
وادی کیلاش ویلی ممورت (بمبورت) کے قابل فخر فرزند گل رحمت کوچترال سکاوٹس میں صوبیدار کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔
آج چترال سکاؤٹس افیسر مس بمبورت میں صوبیدار گل رحمت کی ترقی کے اعزاز میں مختصر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔اس تقریب میں کمانڈانٹ چترال سکاؤٹس جناب سمیع صاحب کے علاوہ دوسرے افیسرز سیمت علاقے کے معززین مسلم اور کیلاش مردو خواتین شریک ہوئے ۔کمانڈنٹ صاحب نے صوبیدار رینک پر ترقی کا بیج لگایا۔نوجوان صوبیدار گل رحمت بنیادی طور پر کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتا ہے ۔
لیکن انکے خاندان مسلمان ہو چکے ہیں ۔صوبیدار سمیت انکے خاندان کے لیے یہ اعزاز ہے کہ وہ پہلا شخص ہے کہ انکی ترقی صوبیدار رینک پر ہوا ہے ۔ترقی کے بعد جب باہر ایا تو وہاں پہلے سے موجود سیکڑوں تعداد میں موجود مردو خواتین شاندار طریقے سے اس کا استقبال کیے ۔ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ریلی کی صورت میں انکو آبائی گاؤں کراکال لے جائےگیا۔
یہ بھی پڑھیے ۔
چترال کیلاش۔ وادی کیلاش بمبوریت میں اپنے مطالبات کے حق میں مسلم اور کیلاش قبیلے کا مشترکہ احتجاجی جلسہ۔ ہمیں سڑک چاہئے سب کے زبان پر ایک ہی نعرہ۔
جہاں جشن کا سماں تھا ۔ایسا نہیں لگ رہاتھا کہ یہ کسی کی پروموشن کی تقریب ہے بلکہ ایسا لگ رہا تھا کہ یہاں کوئی تہوار ہے یا کسی کی شادی کی تقریب ہے۔یہ سب اس کی خلوص اور محبت کا نتیجہ ہے کہ لوگ سینکڑوں کی تعداد شاندار طریقے سے اس کو مبارکباد دی اور انکی عزت افزائی کئے ۔