پشاور گل حماد فاروقی سے

بیورو چیف ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک گل حما فاروقی
بیورو چیف ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک گل حما فاروقیپشاور(گل حماد فاروقی )۔۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا صوبائی الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کا دورہ، پرووینشل الیکشن کمشنر KPK محمد رازق نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی،بین الصوبائی ہم آہنگی،پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال، گلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہر ممکن تعاون پر اتفاق،پرووینشل الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا بھی ہمراہ تھے۔

 

شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق اور دیگر ٹیکنیکل ٹیم نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بریفننگ دی،ملاقات کے دوران لوکل گورنمنٹ سے متعلق رولز،بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے طریقہ کار،سیٹ اپ اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

 

مزید پڑھیے ۔

ہنزہ ۔ ہنزہ التت میں جاری جلالز ہوم انولیشنز قراقرم وینٹر لوڈ 4 اورگوجال میں قومی ونٹر آئس ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئے

 

اس دوران الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے مستقبل میں بھی الیکشنز سے متعلق تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں بین الصوبائی ہم آہنگی،پیشہ ورانہ امور، باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہر ممکن تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں