ہنزہ ۔ خواتین کا آٸس ہاکی میچ ۔کینڈین ہاٸی کمشنر میچ ریفری

ہنزہ ۔سید اسد اللہ غازی سے ۔

ہنزہ التت میں جاری جلال ہوم انولیشنز قراقرم وینٹر لوڈ 4 اورگوجال میں قومی ونٹر آئس ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئے

جلال ہوم انوشولیشنز قراقرم لوڈ 4 اور گوجال کے گاوں غلکین میں ایک ھفتے سے جاری سرمائی کھیلوں کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئی ۔ آئس ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں گلگت بلتستان اور ملک بھر سے کل 22 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ قراقرم وینٹر لوڈ 4 میں 442 کھلاڑی جس میں خواتین کی ٹیمیں بھی شامل تھی ۔ بڑی تعداد میں ملک بھر اور گلگت بلتستان سے لوگ فائنل مقابلے دیکھنے کیلئے یہاں پہچے تھے ۔

 

 

 

دونوں ایونٹس کے مہمان خصوصی فورس کمانڈ ایف سی این لفٹینٹ جرنل جواد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسطرح کے مثبت سرگرمیوں سے سیاحت کے فروغ کے اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ جی بی کے لوگ بہت ہی مہمانواز ہیں ۔ ہر سال سیاحت بڑے گی ۔سیاحوں میں اچھے اور بُرے لوگ بھی آٸینگے آ پ قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا ہے ۔

 

 

اس اسلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ دینا ہے۔ اگر سیاحوں کو کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو انکی ہر ممکن مدد کریں ۔ پاک فوج اپنے عوام کے ساتھ ہے ۔ اور ہم ہنزہ کےضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر اس علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے برپور کردار ادا کرینگے ۔

 

آزادی اور سزا و جزا کا قانون ۔ معاشرے کی تشکیل کے بنیادی اصول د نیا اسلام اور دیگر مذاہب میں آزادی کی تعریف اسلام دنیا کا واحد دین ہے باقی سارے مذاہب ہیں

 

 

اس موقعےپر سٸنیر وزیر گلگت بلتستان عبید اللہ بیگ نے ان دونوں ایونٹس کی کامیابی پے منتظمین اور ضلعی انتظامیہ کی کردار کو سراہتے ہوٸیے خراج تحسین پیش کیا اور ہنزہ تینوں تحصیلوں میں ایک ایک میں ہاٸس ہاک
کل تین ارینہ بنانے کا اعلان کیا

 

التت ہنزہ میں جاری قراقر م لوڈ 4 میں سیقم نے سرینہ ہوٹل کو شکشت دیکر فاٸنل اپنے نام کیا جبکہ مردوں کے فاٸبل میں لکسس ہوٹل نے اولڈ ہنزہ ان کو تین صفر سے شکست دی جبکہ غلکن میں جاری نیشنل چمپین شپ میں خواتین کے مقابلوں کا فائنل غلکین گوجال نے جبکہ مردوں کے مقابلوں کا فائنل التیت ھنزہ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی

 

 

غلکین میں پہلی بار ہونے والے ان سرمائی کھیلوں میں آئس کیساتھ مقامی لباس زیب تن کیے علاقائی رقص پیش کیا ۔

 

 

گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کیلئے مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر منعقد کرانے کیلئے حکومتی سطع پر غور شروع کردیا ہے.ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے سنٹر ہنزہ میں جلد ہی آٸس ہاکی ارینہ بنانے کا کہا

 

 

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں