کراچی۔ گورنر سند ھ عمران اسماعیل یو اے ای ویزا سنٹر کا افتتاح کر رہے ہیں

 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں یو اے ای ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا۔ک

 

کراچی (عدنان سید) افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر سلیم الخادم الدہانہانی بھی موجود تھے۔

 

متحدہ عرب امارات، پاکستان کے بڑے اقتصادی اور تجارتی شراکت داروں کے طور پر ابھرا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی کی میزبانی اور دنیا کے ممالک کو اکٹھا کرنے سے عالمی تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

 

کراچی۔ گورنر سند ھ عمران اسماعیل یو اے ای ویزا سنٹر کا افتتاح کر رہے ہیں
کراچی۔ گورنر سند ھ عمران اسماعیل یو اے ای ویزا سنٹر کا افتتاح کر رہے ہیں

گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی اور کراچی میں اس طرح کی سہولت شروع کرنے پر متحدہ عرب امارات کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا شکریہ ادا کیا۔

 

مزید پڑھیے ۔

 

”جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی درسگاہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کلیدی کردار 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا کہ ہم آگے بڑھنے کے لیے تعاون کے نئے شعبوں میں کام کرہے ہیں۔ ڈاکٹر سلیم الخادم الدہانہانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر ہوگا جہاں میڈیکل انشورنس، چیک اپ، معاہدے وغیرہ سمیت تمام سہولیات دستیاب ہونگی۔

چلاس ۔ دیامر پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمینویشن سمگلنگ کرنے کی کوشیش ناکام بنا دی

 

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں