گلگت۔ (بی بی نادیہ ) ۔
ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ای خدمت مرکز کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں ایکسیئن بلڈنگ گلگت، قائمقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اے سی عملدرآمد گلگت، ڈسٹر کٹ قانون گواور دیگر آفیسران نے شرکت کی
اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٸی خدمت مرکزکا قیام سے ضلع گلگت کے عوام الناس کی سہولت کے لیے ڈدمسائل،لائسنس،فارم رجسٹریشن اور دیگر بلخصوص ریکارڈ مال کا حصول انہتائی آسان کیا جائیگا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ایکسیئن بلڈنگ نے ای خدمت مرکز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے ای خدمت مرکز کا تعمیراتی کا م کا آغاز ہو نے پر زمین کے مالکان نے سول کورٹ سے رجوع کر کے سٹیٹسکو لے کر کام کو روکایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایوارڈ بھی پاس ہوا ہے۔
جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن بلڈ نگ کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٸی خدمت مرکز کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور کورٹ سٹیٹسکو خارج ہونے کے بعد فوری طور پر ای خدمت مرکز کا تعمیراتی کام کا آغاز کیا گجائیگا۔