اے سی گلگت امیر تیمور کا جوٹیال بازار میں چھاپے ۔۔

گلگت (بی بی نادیہ ) ۔

 

اے سی / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کا ہوٹلوں، دکانوں، اور بیکری فیکٹریوں پر چھاپے، ناقص صفائی اور زائد قیمتوں کے وصولیوں پر مالکان پر سخت برہمی، درجنوں دکانداروں کو نوٹسز جاری، صفائی صورتحال 24 گھنٹوں میں بہتر کریں اور سرکاری جاری پرائس لسٹ کے مطابق خرید و فروخت کریں، بصورت دیگر پیور جی بی فوڈ ایکٹ 2011 اور پرائس ایکٹ کے تحت دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانے اور مالکان کو جیل کی سزا ہوگی،

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتے کے روز سی سی او بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مجاہد علی اور ایف سی کے ہمراہ اچانک چھاپہ کاروائی کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا،

 

انہوں نے چھاپہ مار کاروائیوں سے قبل جوٹیال کینٹ ایریا، جوٹیال پبلک چوک، جوٹیال جنرل بس سٹینڈ، جوٹیال باب گلگت کا صفائی کے سلسلے میں تفصیلی دورہ کیا، اور صفائی صورتحال کی بہتری کیلئے زمہداروں کا ہدایات دی،

 

انہوں نے کہا کہ شہر کے جس سیکٹر میں ناقص صفائی یا صفائی کی گھمبیر صورتحال ہوگی اسکا زمہ دار سیکٹر سپروائزر ہوگا، زمہداریوں میں کوتاہیوں کی ہرگزاجازت نہیں ہوگی، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے چیف کوآرپوریشن آفیسربلدیہ عظمیٰ سے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈی ایم اوز کے ساتھ ملکر صفائی آپریشنل کاروائیوں کی بہتری کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں، روزانہ کی بیادوں پر مانیٹرنگ سسٹم سخت کریں، فیلڈ میں کام نظر آنا چاہئے،

ا

 

شہر کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے کوئی کمزوری  براشت نہیں ہوگی، جو بھی زمہدار آفیسر یا اہلکار کمزوری یا سست روی، کاہلی اور غفلت کا مظاہرہ کرے گا اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری ہونگے حتیٰ کہ انہیں ڈیوٹی سے معطلی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

 

اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے شہر کے صفائی و ستھرائی کے حوالے آپریشنل پلان کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگا کیا اس میں مزید بہتری کیلئے تجاوزبھی دے دی بعدازاں ڈی ایم او جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مجاہد علی نے شہر کی صفائی اور خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے سرکاری، نجی اداروں سمیت تاجروں کے جانب سے عدم تعاون پر تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا کہ شہر کی صفائی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔

ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں درپیش تمام چیلنجز کا کامیابی کیساتھ سامنا کریں گے اور شہر کو صفائی کے لحاظ سے دیگر شہروں کیلئے ایک رول ماڈل ہوگا۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں