گلگت بلتستان میں کورونا کی صورت حال چاٹ میں تفصیل

گلگت بلتستان میں کرونا کی وار سے 3 مریض انتقال کر گئے،اموات کی تعداد 147 ہوگئ 66 نئے کیسز رپورٹ،شرح %6.88 فیصد ہے ۔

بی بی نادیہ نماٸندہ خصوصی
بی بی نادیہ نماٸندہ خصوصی

گلگت (بی بی نادیہ )۔۔

کورونا سے گلگت بلتستان میں مذید 3 مریض انتقال کرگئے۔کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 147 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ایک سیاح سمیت مذید 66 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 8217 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 سیاح مریضوں سمیت 813 ہے۔کورونا سے آج 1 سیاح مریضوں سمیت 108 مریض صحتیاب ہوئے ۔

یہ بھی پڑھے ۔ یہ تصحیک کسی فرد کی نہیں یہ شخص باشندگان استورتح کی تضحیک فخریہ انداز میں کر رہا ہے مجھے حیرت ہیکہ حافظ حفیظ الرحمان صاحب جیسے باوقار سیاست دان کی جماعت میں اسطرح کے بھی کردار موجود ہے

 

محکمہ صحت گلگت بلتستان کوویڈ 19 تفصیل
محکمہ صحت گلگت بلتستان کوویڈ 19 تفصیل

کورونا وائرس کو 247 سیاحوں،محکمہ تعلیم 853 سمیت مجموعی طور پر 7257 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 6.88 فیصد ہے۔کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 88.32 جبکہ اموات کی شرح 1.78 فیصد ہے۔

یہ بھی پرھیے ۔ ہنزہ ۔قائم مقام ایس ایس پی ہنزہ,اسحاق حسین محرم الحرام…کے حوالے سے اہم اجلاس 

 محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق گلگت میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسسز کی تعداد 281 سکردو 206 اور ہنز ہ میں 74 ہے ۔ 

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں