بی بی نادیہ نماٸندہ خصوصی
بی بی نادیہ نماٸندہ خصوصی

گلگت (بی بی نادیہ ) ۔۔

محرم الحرام میں میونسپل حدود میں امن و آمان کا قیام کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، شرپسندوں پرکڑی نظر رکھی جائے اور امن و آمان میں خلل پیدا کرنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے امام بارگاہوں اور عزاداروں کے حفاظتی انتظامات کیلئے ضلعی انتظامیہ مرکزی امامیہ کونسل سے قریبی رابطہ کرے گی۔

 

ہمارا مقصد خطے میں امن و آمان کا قیام ہے چونکہ انتظامیہ کا کام بلا رنگ و نسل عوامی خدمت کرناہے عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے امید ہے علماء کرام منبرو ں سے قیام امن، بھائی چارے کا فروغ اور کسی کی دل آزاری پر مبنی تقاریر نہیں کریں گے اسلام ہمیں آپس میں محبتوں کوفروغ دینا سکھاتا ہے، محرم الحرام ہمیں امن آشتی اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے

یہ بھی پڑھیے ۔  سلیکٹیڈ نماٸندہ اپنے لیے عہد نہیں لا سکا میں نے اپنے اسپیکرشب… لیا وزیر بیگ کا عبید اللہ پر شدید تنقید

یہ باتیں سوموار کے روز دربار ہال میں محرم الحرام کے دوران قیام امن کے سلسلے میں اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سیکٹر مجسٹریٹس، بلدیہ سٹاف، اور ریونیوسٹاف قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ چوکس رہیں گے۔

جلاس میں تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ آفیسران شریک تھے، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجالس کے دوران جلوس کے گزرگاہوں کے حفاظتی انتظامات سمیت صفائی کو یقینی بنایاجائے گا محلہ جاتی انجمنوں کے ساتھ قریبی رابطہ کیاجائے تاکہ کوئی بھی غیرشائستگی درپیش نہ ہوسکے،

وزیراعظم عمران خان کی خلوص اور زمہداریوں کی ادائیگی پر زرہ برابر

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر)اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں امسال کی طرح اس سال بھی قیام امن کیلئے ترجیحی اقدامات کرے گی، سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے اور مجالس کے دوران عزاداروں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے علماء سے تعاون لیں گے،

ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ سے کہاکہ محرم الحرام کے جلوس کے گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کی صفائی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر صفائی آریشنل کاروائیوں کا آغاز کریں، اس سے قبل تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی آپریشنل پلان سے آگا ہ کیا میونسپل حدود میں امام بارگاہوں اور گزرگاہوں کاخصوصی حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں،

بعدازاں چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے بلدیہ عظمیٰ اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے جانب سے صفائی شیڈول کے سلسلے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات گلگت دیں

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں