بی بی نادیہ نماٸندہ خصوصی
بی بی نادیہ نماٸندہ خصوصی

گلگت (بی بی نادیہ )۔۔۔

کورونا سے گلگت بلتستان میں مذید 4 مریض انتقال کرگئے. کورونا سے اب تک 137 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق ایک سیاح مذید 73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 8008 تک پہنچ گئی ہے۔

 

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 سیاح مریضوں سمیت 808 ہے۔ محکمہ صحت

 

کورونا سے آج 3 سیاح مریضوں سمیت 47 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

 

کورونا وائرس کو 243 سیاحوں، محکمہ تعلیم 814 سمیت مجموعی طور پر 7063 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 8.45 فیصد ہے۔

کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 88.20 جبکہ اموات  کی شرح 1.71 فیصد ہے۔

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان مشن 14 کی تکمیل کے قریب 

کورنا وبا کا گزشتہ صورت حال گلگت بلتستان کی رپورٹ 

 

گلگت بلتستان کے دس اضلاع میں کورونا واٸرس کی ایکٹیو کیسسز کچھ یوں ہیں ۔ گلگت میں اس وقت 336 اور سب سے زیادہ اموات بھی اس ضلع میں ہیں جن کی تعداد 60 ہے اس کے دوسرے نمبر سکردو جہاں 190 کورونا کیسسز ایکٹو ہیں او ر اب تک کورونا وبا سے 43 افراد جانبحق ہوٸیے ہیں ۔

 

 

محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کورونا سے متعلق چارٹ
محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کورونا سے متعلق چارٹ

غذر میں 113ایکٹیو کیس اور اب تک کورونا وابا سے چھے فراد جان سےہاتھ دوھ بیٹھے ہیں ۔استور میں 47 افراد اس وقت اس وبا کا شکار ہیں جبکہ آٹھ کورونا وبا کی وجہ سے جان سے گٸیے ہیں ۔ہنزہ میں کورنا وبا سے 31 افراد آغا خان فیملی ہیلتھ سنٹر اور گھروں میں آٸی سولیٹ ہیں ۔اور تین افراد اس موزی مریض سے انتقال کر گٸیے ہیں ۔

شگر اور کھرمنگ میں 15,15 افراد اس وقت کورونا کا شکار ہیں ۔شگر میں 4 افراد جانبحق اور کھرمنگ میں اب تک تمام مریض اس وبا کا شکارہونے کے بعد ریکورہوٸے ہیں ۔گانچھے کے 12 افراد آٸسولیٹ ہیں چھے افراد کورونا وبا کے سامنے بے بس ہوٸیےاور خالق حقیقی سے جاملے ہیں ۔ جبکہ نگر میں دس اس وقت کورونا کا شکار ہیں اب تک دو افراد اس وبا سے جانبحق ہوٸیے ہیں۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں