سنینا رپورٹر ہنزہ آن لاٸن نیوز
سنینا رپورٹر ہنزہ آن لاٸن نیوز

گلگت(سنینا )۔۔

گلگت ہیڈ کو کوآرٹر تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر

و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے سوموار کے روز اپنے عہدے کا چارجز لیکر کام شروع کردیا،

انہوں نے اپنے پہلے دن اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار جاری رہے گا اس سلسلے میں کورونا وائر سSOPs پر عملدرآمد، قومی مہم کورونا ویکسی نیشن کی کامیابی کے ساتھ جاری رکھنا، شہری حلقوں کے درینہ مسائل کا حل کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کریں گے شہر کی صفائی ستھرائی، انتظامی رٹ کے قیام، اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں استحکام، تجاوزات، اور گرانفروشوں کو لگام دینے آپریشنل کاروائیاں جاری رہیں گی انہوں نے ملازمین سے کہا کہ ملازمین کو صبح 9 بجے آفس حاضر ی دینا ہوگا،

پابند ی وقت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، غیر زمہ دار اور غفلت کے مرتکب سٹاف کو اپنا قبلہ سیدھا کرنا ہوگا میں نہیں چاہتا کہ آتے ہی ان پر سختی کروں، امید ہے ملازمین ملازمت کے ضابطہ اخلاق کو سمجھیں گے،

مزید یہ خبر بھی پڑھیے ۔ شمالی وزیرستان انٹر کے طالبات کے امتحانات کے دوران بم حملہ 

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور آفس پہنچے تو سٹاف نے گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا اور انہیں بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،

یہ خبر بھی پڑھیے گا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبا کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز انتظامی آفیسران کے تبادلہ و تقریوں کے دوران سابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کو ڈپٹی کمشنر کی سیٹ پر ترقی دیکر ڈپٹی کمشنر گلگت تعینات کردیا گیا تھا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کا تبادلہ کرکے گلگت ہیڈ کوآرٹر کی زمہداری دے دی گئی ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں