کرونا واٸیرس
سید اسد اللہ غازی کالم نگار /صحافی
سید اسد اللہ غازی کالم نگار /صحافی

ہنزہ ۔ (سید اسد اللہ غازی )۔۔
کرونا واٸرس کا گلگت بلتستان میں شدت سے وار مزید 92 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 14.51 کی تشویشناک حد تک پہنچ گئی۔ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6331 ہوگئی ۔

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک سیاح سمیت 457 تک پہنچ گئے۔ جبکہ کورونا وائرس سے آج 15 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کو 222 سیاحوں، محکمہ تعلیم 633 سمیت مجموعی طور پر 5763 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کورونا سے اب تک گلگت بلتستان میں 111 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں

۔
کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 91.03 جبکہ اموات کی شرح 1.75 فیصد ہے۔ کورونا واٸرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے علاقے میں خوف کا سما ہے ۔

تا ہم سماجی فاصلے سمت کسی بھی ایس او پی پر عمل درمد نہیں کیا جا رہا ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ لازم قرار دینےکے باوجود ہوٹل مالکان اور ناہی انتظامیہ نے کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ طلب کرتے ہیں ۔۔ عوام کو بھی چاہیے کہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں ۔ تاکہ لاک ڈاون جیسی ازیت ناک صورت حال کا سامنا کرنے کے تیا ر ہوجاٸیے

اس وقت گلگت بلتستان میں کورنا واٸرس سے سب سے زیادہ متاثر صوباٸی دارالخلافہ گلگت ہے ۔ضلع گلگت میں کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال پر ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقید ہوا جسمیں گلگت میں کرونا کیسز کے تیز پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے گے۔

مزید پڑھیے گا ۔۔ نگر میں صحت کی سہولیات ناپید دو معصوم جان گٸے مگر حالات اب تک اب تر

شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد جن عمر 18 سال زائد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ہوٹل میں رہائش دینے والے ہوٹل کو سیل کردیا جائے گا۔

عبادت خانوں میں سماجی فاصلہ رکھنے کیلئے علمائے کرام سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وباء سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسینیشن کروائی جائے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں