اشرف صدا چیر میں قاٸمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل

اسلام آباد #
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان و چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے گلگت بلتستان کو دیا گیا مالیاتی پیکیج الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔ اس نام نہاد پیکج کے زریعے پاکستانی عوام کی طرح جی بی کے عوام کو بھی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں ہماری حکومت کے بعد جی بی کے اہم منصوبوں کو پی ایس ڈی پی سے نکال کر تین سالوں سے ہماری ترقیاتی رفتار کو شدید متاثر کرنے کے بعد انہیں منصوبوں کو دوبارہ شامل کرکے ہم پہ احسان جتایا جارہا ہے۔ گلگت چترال روڈ ، غواڑی پاور پراجیکٹ واضح ثبوت ہے۔ آئینی حیثیت کے معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کے بعد مالیاتی پیکج کا شوشا چھوڑ کر جی بی کے غیور عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے۔ پاکستان سے تکمیل پاکستان تک قاٸدین کی خدمات کو سراہا گیا مسلم لیگ ن

اسد عمر کی تقریر میں کئی ابہام موجود ہیں ۔ ہمیں بتایا جائے کہ ان منصوبوں کے لئے رقم حکومت پاکستان دے رہی ہے یا غیر ملکی ادارے ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کر ہے ہیں۔ اور اگر منصوبوں میں غیر ملکی اداروں سمیت پرائیویٹ سیکٹر سے سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو گلگت بلتستان کے عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ سرمایہ کاری کن شرائط پر ہو رہی ہے۔ اور یہ شرائط مستقبل میں گلگت بلتستان اور پاکستان کے مفادات سے متصادم تو نہیں۔

ہم ہر منصوبے کی تفصیل جانے بغیر کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ گلگت بلتستان کے مفادات کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں ہچکولے کھاتی ہوئی عمرانی حکومت نے تین سالوں میں پاکستان کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پچھلے تین سالوں سے جمود کا شکار ہے اب ان سے گلگت بلتستان کی خوشحالی کی توقع رکھنا عبث ہے۔ عمران خان کے اعلانات سے انسان وقتی طور پر خوش تو ہو سکتا ہے مگر عملی طور پر عوام کو خوش کرنے کی توفیق انکے مقدر میں نہیں۔ وزیر اعلی عمران خان کی اور صوبائی وزرا وزیر اعلی کی خوشامد میں مصروف ہیں ۔ اور یہ حکومت عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دے گی۔

یہ بھی اہم خبر ہے ۔ بلتستان کے لیے بڑی خبر ایف ڈی پی سنٹر یہاں قاٸم ہوا


انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے تعمیر و ترقی کا جو سفر حقیقی معنوں شروع کیا تھا اسکی نذیر نہیں ملتی۔ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے صرف باتوں اور تقریروں سے ملک چلا رہا ہے اب گلگت بلتستان بھی شدت کے ساتھ خوشنما تقریروں کی لپیٹ میں ہے۔اور بہت جلد ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی اس نااہل ٹولے کو پہچان جائیں گے۔

شئیر کریں

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان و چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے گلگت بلتستان کو دیا گیا مالیاتی پیکیج الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔ اس نام نہاد پیکج کے زریعے پاکستانی عوام کی طرح جی بی کے عوام کو بھی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں