کرونا واٸیرس

گلگت بلتستان کورونا اپ ڈیٹ✍️⁩
ہفتہ 24, اپریل 2021
6 = 2 x 😷😷😷
(رپورٹ :- جہانگیر ناجی)

محکمہ صحت گلگت بلتستان سے موصول ہونے والی کورونا وائرس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں (1،سیاح) (154،ٹیچر/اسٹوڈنٹس) اور دیگر (231،مقامی) افراد سمیت مجموعی طور 386 ٹیسٹ نمونے لئے گئے تھے جس میں تعلیمی اداروں کے 2 افراد سمیت 6, افراد کورونا وائرس کے لپیٹ میں آگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز کے 110 زیر علاج مریضوں میں سے آج 7, مریض صحت یاب ہونے پر تعداد گھٹ کر 103 میں آگئی تھی بعد ازاں آج 6, نئے مریضوں کی شمولیت سے گلگت بلتستان کے ہوم آسولیشن اور ضلعی ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد پھر سے بڑھ کر 109 ہو گئی ھے جس میں 43 خواتین اور 66 مرد مریض ہیں ان زیر علاج 109 مجموعی مریضوں کی تعداد میں (14, سیاح) (57, مقامی) اور (38, ٹیچرز/سٹوڈنٹس) شامل ہیں جن کی ضلعی ایڈمٹ تفصیل مندرجہ ذیل ھے.

مزید پڑھیے ۔ مسلم لیگ ن گریجویٹ الاٸنز کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے

ہمارا نیوز بلاگ کا ویزیٹ کریں اس لنک پر جا کر

ضلع استور–02 (مقامی)
ضلع دیامر–02 (مقامی)
ضلع گانچھے–04 (مقامی)
ضلع غذر– 02 (مقامی)
ضلع گلگت– 39 (مقامی)
ضلع ہنزہ — 06 (مقامی)
ضلع کھرمنگ–01 (مقامی)
ضلع نگر — 05 (مقامی)
ضلع شگر– 06 (مقامی)
ضلع سکردو– 28 (مقامی)
سیاح مریض– 14 (ملکی)

زیر علاج (109) کورونا مریضوں کی عمریں۔
پیدائش سے 15 سال تک عمر والے (10, مریض)
15 سے 30 سال کے درمیان عمر والے (40, مریض)
30 سے 45 سال کے درمیان عمر والے (35, مریض)
45 سے 60 سال کے درمیان عمر والے (12, مریض)
60 سے 75 سال کے درمیان عمر والے (08،مریض)
75 – سال سے — زائد عمر والے افراد (04, مریض)

آج کے 6 نئے مریضوں کی تفصیل.
(گلگت–04) (کھرمنگ-01) (شگر–01)

آج صحت یاب ہونے والے 7 مریضوں کی ضلعی تفصیل۔
(دیامر–06) (شگر–01)

ٹورسٹ رپورٹ:
آج گلگت بلتستان داخل ہونے والے 1 سیاح سے کورونا ٹیسٹ سیمپل لیا گیا تھا جس کی رپورٹ کورونا سے پاک آگئی ھے اسی طرح زیر علاج سیاح مریضوں کی مجموعی تعداد آج 14 میں ہی برقرار ھے واضح رہے کہ جولائی 2020 سے اب تک 220 سیاحوں پر کورونا ہوا تھا جس میں سے 206 سیاح صحت یابی پا چکے ہیں۔

تعلیمی کورونا رپورٹ:
آج گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں سے 154 کورونا سیمپل لئے گئے تھے جس میں 2 نئے کورونا مریض سامنے آگئے ہیں اسی طرح تعلیمی اداروں کے مریضوں کی مجموعی تعداد آج بڑھ کر 38 ہو گئی ھے واضح رہے کہ پندرہ ستمبر 2020 سے اب تک تعلیمی اداروں کے 525 افراد پر کورونا ہوا تھا جس میں سے 487 ٹیچر/ سٹوڈنٹ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اموات.
محکمہ صحت گلگت بلتستان ڈیتھ فہرست میں شامل اب تک کے 104 اموات کی ضلعی تفصیل۔
(گلگت-39) (سکردو-32) (غذر-07) (استور-05) (دیامر-05) (نگر-04) (گانچھے-05) (شگر-04) (ہنزہ-03)

جبکہ محکمہ صحت نے مارچ سے اب تک گلگت بلتستان میں(8977) سیاحوں (27872) ٹیچر/سٹوڈنٹ سمیت (106467) افراد کو کورونا ٹیسٹ کے مرحلے سے گزارا گیا ھے اس دوران 5253 لوگ کورونا وائرس کے لپیٹ میں آچکے ہیں ان 5253 مریضوں میں۔

104 — اب تک اموات ہوئیں
5040 — اب تک صحت یاب ہوئے
109 — اس وقت زیر علاج ہیں۔

رپورٹ :- جہانگیر ناجی
کورونا میڈیا سیل سینٹرل پریس کلب گلگت۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں