وزیر بلدیات کا۔میوسپل آفس کا دورہ

گلگت (عطیقہ ) ۔۔۔

عتیقہ گروپ ایڈیڑ ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک
عتیقہ گروپ ایڈیڑ ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک

صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے کہاکہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کی اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کررہی ہے، بہت جلد لوکل کونسلات کیلئے اچھی خبر ملے گی، گلگت صوبائی دارالخلافہ ہے اسکی خوبصورتی کیلئے صفائی پر توجہ دینا ہوگی،

صفائی برقرار رکھنے کیلئے دکاندار حضرات کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، عوام کو آگاہی دینے کے ساتھ اپنی زمہ داریوں کی احسن انداز میں سرانجام دینے کیلئے اداروں کو میرٹ پرکام کرنا ہوگا، تجاوزات، بغیر اجازت تعمیرات، گندگی کے سبب بننے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرونگا، بلدیاتی ادارو ں کے مسائل کے حل اور جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرے گی گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تمام اضلاع میں صفائی کی صورتحال میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کریں، فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے

مزید پڑھیے گا ۔ وٹس ایپ نے خاموشی سے اپنا ایک بند کردیا ۔

یہ خبر بھی دلچسپ ہے ۔ فرانس نے کنواپن کے ٹسٹ پر ریپ کیس عاٸد کرنے کا فیصلہ

گلگت میں ہواٸی فاٸرینگ کر کے خوف پھیلانے والے دو افراد گرفتار جانیے کون ہیں

بلدیاتی اداروں کی اصلاحات کیلئے حکومت سفارشات مرتب کررہی ہے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے اقدامات قابل تحسین ہے یہ باتیں بدھ کے روز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ سید اختر حسین رضوی اور ڈائریکٹر جی بی ایل سی بی حاجی ذوالفقار احمدکے ہمراہ بلدیہ آفس، بڈلف ہاوس لائبریری اور ضلع کونسل گلگت کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا، اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے بڈلف لائبریری ہال میں ملٹی میڈیا کے ذریعے بلدیہ گلگت جبکہ چیف آفیسر شاہ ولی نے ضلع کونسل ہال میں ضلع کونسل گلگت کے زمہ داریوں کے حوالے تفصیلی طو رپر بریفنگ دی، صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے تمام اداروں کو اپنے زمہ داری احسن انداز میں اد ا کرنے کی ضرورت ہے ہماری حکومت بنے ہوئے کچھ مہینے ابھی ہوئے ہیں۔

ہماری کوشش ہے بلدیاتی اداروں کے مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کریں اس سلسلے میں تما م اضلاع کا دورہ کرکے درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کروں گا۔اس موقع پر چیئرمین ایل سی بی سید اختر حسین رضوی نے کہاکہ کونسلات کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں، علاوہ

ازیں ڈائریکٹر گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے بلدیہ گلگت، ضلع کونسل اور گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مجموعی کارکردگی اورسمیت درپیش مشکلات اور چیلنجز سے آگا ہ کیا اور انکے حل کیلئے تعاون کی درخواست کی،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت بننے کے بعد صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید کا بلدیہ گلگت، بڈلف ہاوس لائبریری گلگت اور ضلع کونسل گلگت کا پہلا دورہ تھا،

حاجی عبدالحمید نے بڈلف ہاوس لائبریری کا تفصیلی دورہ کے موقع کے موقع پر لائبریری پڑھنے کیلئے آنے والے شہریوں سے بات چیت بھی کی، شہریوں نے لائبریری میں دستیاب سہولیات میں مزید بہتری کیلئے درخواست یقین دلایا کہ انہیں لائبریری میں تمام تر سہولیات میسر ہونگی انہوں نے موقع پر سیکریٹری بلدیات کو ہدایات دیں کہ لائبیریری مطالعے کیلئے آنے والے طلبہ اور طالبات کو آن لائن اور کتابوں کی مکمل سپورٹ فراہم کی جائیں تاکہ کورونا وائرس کے نتیجے میں بندش کے شکار سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو پڑھائی کا بہترین ماحول مل سکے،دریں اثناء صوبائی وزیر، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ اور دیگر آفیسران نے ضلع کونسل گلگت کا بھی تفصیلی دورہ کیا،

دورے کے موقع پر ضلع کونسل گلگت کے چیف آفیسر نے کانفرنس ہال میں تفصیلی بریفنگ دی، اور گلگت ضلع کی تعمیر و ترقی میں ضلع کونسل کے مجموعی کارکردگی سے آگا ہ کیا۔ واضح رہے صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید کا صوبائی وزیر بننے کے بعد انکا اپنے اداروں کا یہ پہلا باقاعدہ آفیشلی دورہ تھا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں