چلاس (حسین احمد سے) پاکستان کا سیاحتی علاقہ گلگت بلتستان کا ضلع دیامر کا علاقہ سوت داس میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جاری 9 روزہ میلے میں شرکاء جہاں مختلف قسم کے کھیلوں کے مقابلوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں سوت داس میں لگائے گئے خیموں کی بستی نے مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں کائی قبیلے کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی خیموں سے مشابہت اختیار کر لی ہے۔
خیموں کی بستی نے سوت داس کا نظارہ مذید خوبصورت اور دلچسپ بنادیا ہے۔ مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی جہاں دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے وہیں پاکستان میں اس ڈرامے کو بھرپور مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان کا ضلع دیامر کا علاقہ سوت داس کے مقام پر مہمانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے لگانے گئے خیموں نے مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں کائی قبیلے کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے خیموں سے مشابہت اختیار کر لی ہے۔ میلے میں پولو کھیل کے مقابلوں کے لئے لائے گئے گھوڑوں کی موجودگی ، خیموں کی بستی اور سوت داس کا سبزہ سے شرکاء کو مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں کائی قبیلے کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں سے مشابہت رکھنے والا سین دیکھنے کو مل رہا ہے۔
کھلے آسمان تلے خیموں کے نظارے اور گھوڑوں کی موجودگی سے سوت داس کا نظارہ مذید خوبصورت اور دلچسپ ہوگیا ہے۔ سوت داس کے مقام پر ضلعی انتظامیہ دیامر نے مہمانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے 100 کے قریب خیمے لگا دیے ہیں۔ شرکاء کہتے ہیں کہ سوت داس کے نظاروں کی وجہ سے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کو لائیو دیکھتے ہوئے محسوس کررہے ہیں۔ مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی تیرہویں صدی کےاناطولیہ (ترکی) کی تاریخ سے ماخوذ ایک عظیم الشان داستان ہے جس نے دنیا بھر میں دھوم مچادی ہے۔
مزیدی پڑھیے کرونا واٸرس کی آمد سے ایمان کمزور ہوا یا مظبوط ایک سروے