وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا وفاقی ویزر منصوبہ بندی و ریفامز اسد عمر سے ملاقات

اسلام آباد (نماٸندہ خصوصی )و زیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ریفامز اسد عمر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی توجہ دینے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل مستقل بنیادوں پر جلد حل کرنے کی سفارش کی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ریفامز یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جس کیلئے آپ کی خصوصی مدد درکار ہے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا وفاقی ویزر منصوبہ بندی و ریفامز اسد عمر سے ملاقات

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پی ایس ڈی پی میں گلگت بلتستان کے شیئر میں اضافہ کیا جائے تاکہ میگا منصوبوں کی تعمیر ممکن ہوسکے اور گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پلان (اے ڈی پی)میں بھی اضافہ کیا جائے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ذریعے گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کو ممکن بنانے پر توجہ دیں۔ ملاقات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں کی تعمیر پر غور کیا گیا اور دیگر وفاقی وزارتوں سے گلگت بلتستان کیلئے فنڈز کی فراہمی کو ممکن بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں منصوبے شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں کے حوالے سے رابطہ کیا گیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گلگت چترال روڈ کی تعمیر کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔

ملاقات میں پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور زیر تعمیر پی ایس ڈی پی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر کے اختیارات کو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو منتقل کرنے پر گفتگو ہوئی۔

شئیر کریں

اسلام آباد ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ریفامز اسد عمر سے ملاقات کی ۔ بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی توجہ دینے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا شکریہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں