برطانیہ وزارت خارجہ کا یوکرین معاملے پے پریس کانفرنس

برطانیہ ۔(ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک مونیٹرینگ ڈیسک) .برطانیہ اور امریکہ نے یوکرین کی تجویز ٹھکرائی، کہا روس سے ٹکراؤ نہیں چاہتے

برطانیہ اور امریکہ نے یوکرین کی تجویز ٹھکرائی، کہا روس سے ٹکراؤ نہیں چاہتے
امریکہ اور برطانیہ نے یوکرین کے اوپر نو فلائی زون قائم کرنے کی ارئے کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے سیدھے فوجی ٹکراو کی استطاعت نہیں ہے۔

 

 

 

بدھ کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اپنی برطانوی ہم منصب لز ٹراس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن اس تنازعہ کو بڑھانا نہیں، ختم کرنا چاہتا ہے۔

 

 

بلنکن نے کہا کہ  امریکی فوجیوں کو یوکرین بھیجنا یا امریکی پائلٹوں کو کسی بھی سطح پر یوکرین کی ہوائی حدود میں بھیجنا روس کے ساتھ امریکہ اور نیٹو کے سیدھے تنازعہ کا سبب بنے گا، جس سے کشیدگی مزید بڑھ جائے گی جو موجودہ صورت حال سے زیادہ مہلک ہوگی اور وہ امریکہ اور یوکرین کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

 

 

نوفلائی زون ملکوں کو لوگوں کے گروہ پر حملے یا کچھ علاقوں میں پرواز سے روکنے کے لئے قائم کیا جاتا ہے۔

 

 

بدھ کے روز برطانوی وزیر خارجہ لز ٹارس نے بھی یوکرین کے اوپر نو فلائی زون کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ ٹراس نے نامہ نگاروں سے کہا: ”حقیقت یہ ہے کہ نو فلائی زون کا قائم ہونا روس اور نیٹو کے مابین سیدھے ٹکراو کا سبب بنے گا اور یہ وہ چیز ہے جو ہم نہیں چاہتے،

 

 

ہم چاہتے ہیں کہ یوکرینی اپنے ملک کا خود دفاع کریں اور اینٹی ٹینک اسلحے اور اینٹی ایئر ڈیفنس سسٹم سب سے اچھا متبادل ہے۔“

 

 

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو اور جونی ارنسٹ نے انتباہ دیا تھا کہ یوکرین پر نو فلائی زون قائم کرنا تیسری عالمی جنگ کا سبب بنے گا۔

 

موجودہ حکومت کا تختہ الٹ کر اپنی من پسند حکمران لانے کے لیے امریکا سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔اور پاکستانی اپوزیشن اور میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر ڈالروں کی برسات کر رہے ہیں

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں